حمل کا علم ہوئےبغیر ہی بچے کی پیدائش


Photo: Shutterstock

Photo: Shutterstock

جاپان کی پرواز کے دوران جب هوائی جہاز بحر اوقیانوس پر پرواز کر رہا تھا ، اس وقت ایک کینیڈین خاتون نے حیرت انگیز طور پر بچے کو جنم دیا ۔ بچے ک کی پیدسائش سے پہلے اس عورت کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ وہ حاملہ ہے۔

گلوبل نیوز کے مطابق، ایڈا گوان نے وزن بڑھنے پر حمل کا ٹیسٹ کروایا تھا ،لیکن نتیجہ منفی نکلا۔اس سفر سے پہلے بھی وہ ڈاکٹر کے پاس گئی تھیں۔ وہ اور ان کے ساتھی ویسلے برانچ ایک سال سے ڈیٹنگ کر رہے تھے لیکن دونوں کو بھنک بھی نہیں تھی کہ ان کے یہاں بچہ پیدا ہونے والا ہے۔ بچے کی پیدائش کے وقت گوان 37 ہفتے کی حاملہ تھیں جو ، حمل کا مکمل وقت مانا جاتا ہے۔

برانچ نے کہا کہ’’اس نے مجھ سے کہا کہ، اس کے نیچے کچھ گرا۔ میں نے اس کی پتلون کو اٹھا کر دیکھا تو ایک سر دیکھ کر میں حیران ہو کر بول پڑا ،’’او مائی گاڈ لگتا ہے ہمیں بچے ملا ہے۔‘‘

كیلےگري يونورسٹی کے بسٹركس اور گايناكولوجی محکمہ کے سربراہ ڈاکٹر ڈاگ ولسن کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات عام نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’زیادہ تر خواتین حمل کے دوران جی مچلنے، سینوں کے ڈھیلے ہونے اور حیض نہ ہونے کی حالات میں مبتلاپاتی ہیں۔ کبھی کبھی جب آپ یقین نہیں کرتے کہ آپ کے ساتھ ایسا کچھ ہو سکتا ہے تو آپ کو انتہائی عام علامات کو بھی بدہضمی، فلو یا ایسے ہی کسی وجہ سے جوڑ کر دیکھتے ہیں۔‘‘

گزشتہ سال، لووا کی ایک خاتون پیٹ درد کی شکایت کے علاج کے لیے کلینک گئی اور اس نے وہاں بچے کو جنم دیا۔ اسے پتہ نہیں تھا لیکن وہ چھ ماہ کی حاملہ تھی اور اس کے جڑواں بچوں کو سزیرين طریقے سےپیدا کیاگیا ،کیونکہ ان کی جان کو خطرہ تھا۔

اس سال میسےچسٹس میں، ایک اور خاتون کو جب پتہ چلا کہ وہ حاملہ ہے، اس صرف گھنٹے بھربعد ہی اس نے 10 پونڈ کے بچے کو جنم دیا۔اس عورت کا خیال تھا کہ وہ تعطیلات میں جو کھانا کھاتی ہے اس کی وجہ سے وزن بڑھا ہے۔

امریکہ میں ایک ٹی وی ریلٹی شو میں تقریبا 50 قسطیں دکھائی گئیں، جس میں ان خواتین کی کہانی تھی جنہیں پتہ ہی نہیں چلا تھا کہ وہ حاملہ ہیں۔ میڈ مین نامی شو کے پہلے سیزن کی آخری قسط مئی 2015 کو نشر ہوئی، ایک عورت پیگی کے بارے میں بتایا گیا جس نے حاملہ ہونے کے علم کے بغیر ہی بچے کو جنم دیا۔

تاہم اس طرح کی حیرت انگیز پیدائش کے واقعات اب تک خوشگوار رہے ہیں لیکن تشویش ہے کہ ایسے میں حاملہ کو جو احتیاطی تدابیر اور غذائیت کا خیال رکھنا چاہئے، وہ نہیں رکھ پاتیں۔ ڈاکٹر حاملہ کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ غذائیت کے لیے فالک ایسڈ کی مقدار زیادہ لیا کریں اور شراب، تمباکو نوشی اور کچھ خاص قسم کی ادویات کا استعمال نہ کریں تاکہ بچہ محفوظ رہے۔ ایسی کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں بھول چوک ہو سکتی ہے ،اگر کسی عورت کو پتہ ہی نہ ہو کہ وہ حاملہ ہے۔

اگر آپ اس مضمون میں دی گئی معلومات کو پسند کرتے ہیں تو برائے مہربانی فیس بک پر
https://facebook.com/FamiLifeUrdu کو لائک اور شیئر کریں کیونکہ اس اوروں کو بھی مطلع کرنے میں مدد ملے گی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *