مصروف والد کے لیے چند مشورے


مصروف والد کے لیے چند مشورے

Photo: Avava | Dreamstime.com

مصروف والد کے لیے چند مشورے

اکثر گھروں میں مائیں ہی بچوں کے ساتھ زیادہ وقت صرف کرتی ہیں ،خواہ وہ پکانا اور کھلانا ہو،بچے کو غسل کروانا ہو، ہوم ورک کروانا یا سوتے وقت کہانی سنانا ہو۔ یہ اس وقت بھی ہوتا ہے جب دونوں والدین کی پیشہ ورانہ مصروفیت بھی ہو۔ یہ اگرچہ ہمیشہ لطف اندوز نہیں ہوتا پھر بھی یہ فرائض ماں ہی کے حصے میں آتے ہیں جبکہ والد اکثر بغیر کسی خاص وجہ کے کنی کاٹ لیتے ہیں یا انہیں صحیح موقع نہیں مل پاتا۔

بہت مصروف والد چاہتے تو ہیں کہ وہ بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزاریں اور ایسا کرنے سے نہ صرف وہ بچوں کو بہتر سمجھ سکتے ہیں اور خوشی حاصل کر سکتے ہیں بلکہ وہ ماؤں کا بوجھ بھی ہلکا کر سکتے ہیں اور اس سے بچے کو بھی دونوں ، یعنی والدین کےیکساں رجحانات اور توجہ کاتجربہ ہوتا ہے۔اگر آپ بچوں کے ساتھ زیادہ وابستہ اور قریب ہونے کے لیے تجاویز تلاش کر رہے ہیں ،تو یہاں کچھ تجاویز ہیں، ان باتوں سے منسلک ،جو آپ جانتے بھی ہیں اور جو بہت وقت بھی نہیں لیتیں۔

مثال کے طور پر، باپ بننے کے وقت تک زیادہ تر مرد مالی انتظامات میں مصروف ہو چکے ہوتے ہیں۔ ایسے میں بچوں کے اخراجات کا حساب ماں کے بجائے والد صاحب رکھ سکتے ہیں اور بچوں کو ایک طے شدہ رقم دیتے ہوئے ان کے خرچ اور بچت کے طریقوں کے بارے میں سمجھا سکتے ہیں۔(الاؤنس کیوں ایک اچھا خیال ہے، جاننے کے لیے پڑھیں) والد بچوں کو یہ بھی سکھا سکتے ہیں کہ کسی چیز کےتعلق سے کس طرح کام کیا جاتا ہے اور فوری خواہشات کو قابو میں کر کے بے ترتیب اخراجات کو کس طرح نظم و ضبط میں رکھا جا سکتا ہے۔

والد بچوں کو گیند پھینکنے، مارنے، کک اور کیچ کے ساتھ ساتھ سائیکل یا موٹر سائیکل چلانا بھی سکھا سکتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ یہ وقت ساتھ میں صرف کرنے کا ایک ذریعہ ہے نہ کہ بچے کو سچن تندولکر یا کسی کھیل میں چیمپئن بنانے کا کام۔ اسی طرح آپ اپنے بچے کے کسی پروجیکٹ یا گتے سے کچھ آرٹ ورک بنانے میں بھی مدد کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کوایسا کوئی شوق بھی ہے تو بچے کے ساتھ اچھا تعلق قائم کرنے کا یہ مناسب ذریعہ ہے۔

اگر والد اکثر باہر رہتے ہیں اور بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کی سہولت حاصل نہ کرنے کی وجہ یہی ہے تو آپ کے شیڈول میں تھوڑا وقت اپنی بیوی کے ساتھ بات کرنے کے لیے مختص کریں۔ اس وقت میں ماں بچوں کی زندگی کے بارے میں ساری وضاحت پیش کر سکتی ہے۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ مصروف والدین اپنے بچوں کی زندگی کی اہم اطلاعات سے انجان رہتے ہیں جیسے ان کےاسکول ترقی، جذباتی اور ذہنی حالت اور سماجی سرگرمیاں وغیرہ کیونکہ وہ اپنے بچوں سے کھل کے بات چیت نہیں کر پاتے۔ اگر یہ اطلاعات ملتی رہیں تو باپ بچوں کے بارے میں بہت سی چیزیں سیکھ سکتے ہیں مثلا اگر بچے کو کوئی پریشانی ہے تو وہ زیادہ وقت نکال کر عملی طور پر اسے حل کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

اسی طرح سے، اپنے بچوں کے لیے وقت نکالیں اور ان کے ساتھ اچھا وقت گزارنے کی کوشش کریں۔ اگرچہ مہینے میں ایک بار ہو، لیکن ایک دوسرے کے ساتھ اچھا وقت گزارنے سے رشتہ گہرا ہوتا ہے اور بچے کے دماغ پر اس وقت کے اثرات دیر تک رہتے ہیں ۔

اس طرح کے کچھ چھوٹی کوششوں سے باپ اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ گہرا رشتہ قائم کر سکتے ہیں ،لیکن اس کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے جو آپ کو اچھے گہرے تعلقات کے لیے کرنا پڑے گا تاکہ بچہ آپ سے وابستگی محسوس کرتا رہے اور خود کو محفوظ اور قابل محسوس کرے۔

اگر آپ اس مضمون میں دی گئی معلومات کو پسند کرتے ہیں تو برائے مہربانی فیس بک پر
https://facebook.com/FamiLifeUrdu کو لائک اور شیئر کریں کیونکہ اس اوروں کو بھی مطلع کرنے میں مدد ملے گی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *