سے بچنے کے لیے باورچی خانے کے بیکٹیریا صاف کریں


سے بچنے کے لیے باورچی خانے کے بیکٹیریا  صاف کریں

Photo: Okssi68 | Dreamstime.com

انفیکشن سے بچنے کے لیے باورچی خانے کے بیکٹیریا کریں صاف

ایک نئی تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ گوشت پکانے کے لیے استعمال کیے جانے والے مقام کو آلودگی اور انفیکشن سے پاک صاف کرنے اور ہاتھ مناسب طریقے سے دھونے سے آپ خود کے لیے بیکٹیریل انفیکشن سے بیمار ہونے کا خدشہ بہت کم کر سکتے ہیں۔

پایا گیا ہے کہ جراثیم کش طریقوں سے دھونے سے كیمپلوبیكٹر فوڈ پوائزنگ( غذائی سمیت) کا خطرہ 99.2 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔ كیمپلوبیكٹر بیکٹیریا کی وجہ سے اسہال کی بیماری ہوتی ہے۔ یہ باورچی خانے میں ملنے والا ایک عام جرثومہ یا بیکٹریا ہے جس کی وجہ سے پیٹ کے امراض یعنی آنتوں اور پیٹ میں جلن کی شکایت ہوتی ہے اور اس سے کمزور قوت مدافعت والے لوگ جیسے بچے، بوڑھے یا پہلے سے کسی مرض میں مبتلا افراد جلدی متاثر ہو سکتے ہیں۔

امریکہ کی ایریزونا يونورسٹی کے گیرارڈوکیلوپیز کا کہنا ہے کہ ’’كیمپلوبیكٹر کے بارے میں خطرناک حقیقت یہ ہے کہ زیادہ تعداد میں اس کا حملہ ہوئے بغیر ہی سنگین بیماری ہو سکتی ہے، تو ہمیں گوشت پکانے کے بعد کچن کے فرش وغیرہ اور اپنے ہاتھوں کو مناسب طریقے سے صاف کرنا چاہئے۔‘‘

کسی بھی قسم کا گوشت كیمپلوبیكٹر سے آلودہ ہو سکتا ہے۔ گوشت پکانے کی وجہ سے اس میں سے بیکٹیریا نکل جاتا ہے لیکن پھر بھی خدشہ رہتا ہے کہ جس جگہ گوشت تیار کیا جا رہا ہے وہاں وہ پیدا ہوتے رہیں ،تو اس کے لیے مکمل صفائی ضروری ہے۔

کیلوپیز کہتے ہیں’’ہم نے پایا ہے کہ معمولی طور پر صفائی کر دینا ہی کافی نہیں ہے ، جراثیم کش ادویات یا صفائی کے لوشن سے فرش اوردیگر سطحوں کو صاف کرنا چاہئے کیونکہ ایسا کرنے سے disinfectant کے اگلے کچھ وقت تک جراثیم اور بیکٹیریا کو تباہ کرتا رہتا ہے۔‘‘

کھانے پکانے والے اور اس کی وجہ سے خاندان میں نقصان دہ بیکٹیریا سے خطرے کا خدشہ کم ہوتا ہے یا نہیں، یہ جاننے کے لیے کی گئی تحقیق کے دوران جراثیم کش وائپس کا استعمال کئی طرح کی سطحوں جیسے گرینائٹ، لیمنٹ، سرامک وغیرہ سے بنے ٹائل پر کیا گیا۔ پھر اس کے نتائج کو کمپیوٹر میں فیڈ کیا گیا یہ حساب کرنے کے لیے کہ disinfectant کے استعمال سے انفیکشن کا خطرہ کس قدر کم ہو جاتا ہے۔

اپنے پیٹ کو صحت مند رکھنے کے لیے جب اگلی بار گوشت کھانا اور پکانا تو کچھ احتیاطی تدابیر ضرور برتیں، براہ راست نل کے نیچے رکھ کر گوشت کو نہ دھوئیں، کیونکہ اس اڑنے والے چھینٹوں کے ذریعہ بھی انفیکشن ہو سکتا ہے اور پکانے کے بعد پکانے کے مقام کو disinfectant سے اچھی طرح صاف کریں تاکہ جراثیم کی منتقلی کےخدشےکو آپ کم سے کم کر سکیں ۔

اگر آپ اس مضمون میں دی گئی معلومات کو پسند کرتے ہیں تو برائے مہربانی فیس بک پر
https://facebook.com/FamiLifeUrdu کو لائک اور شیئر کریں کیونکہ اس اوروں کو بھی مطلع کرنے میں مدد ملے گی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *