موٹاپے کا شکار بھارت کا بچپن


Photo: Giuliofornasar | Dreamstime.com

Photo: Giuliofornasar | Dreamstime.com

موٹاپے کا شکار بھارت کا بچپن

بھارت میں دو بھارت بسنے کا ایک اور مثال سامنے آئی ہے۔ ایک طرف بھارت کی 40 فیصد آبادی غذائی قلت کا شکار ہے تو دوسری طرف، بچوں میں موٹاپے کا مسئلہ بڑھ رہاہے۔ دی نیشنل ڈائی بٹیس اوبیسٹ اینڈ كلسٹرل فاؤنڈیشن نے اندازہ لگایا ہے کہ ممبئی کے پرائیویٹ اسکولوں میں پڑھنے والے طالب علموں میں سے 33.9 فیصد اور سرکاری اسکولوں میں 8.4 فیصد طالب علم موٹاپا کے شکار ہیں۔ اگر وقت رہتے بچوں کے اس مسئلہ کو حل نہیں کیا گیا تو بالغ ہونے پر وہ سنگین صحت کے مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔

موٹے بچوں کی ( شریانوں )خون کی نالیوں کے تباہ ہونے اور انسولین کی مزاحم تیار ہونے جیسے مسائل کے شکار جلدی ہوتے ہیں۔ انہیں جوڑوں کی تکلیف، سماجی اور نفسیاتی مسائل اورخود اعتمادی سے متعلق مسائل ہونے کے امکانات بھی بڑھتے ہیں۔موٹے بچے زیادہ تر زیادہ وزن کے ساتھ بالغ ہوتے ہیں ،جنہیں دل کی بیماری، کینسر اور ذیابیطس جیسے امراض گھیر سکتے ہیں۔

آپ کے بچے کو اس خطرے سے دور رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اس بچوں میں حفظان صحت کے اصولوں کی عدت ڈالیں ۔ سب سے پہلے، اپنے بچے کو منصفانہ طور پر دیکھیں کہ اس میں یہ مسئلہ ہے یا نہیں۔ اکثر والدین اپنے بچے کے وزن کو زیادہ نہیں ماتے ، جب کہ وہ ضرورت سے زیادہ ہوتا ہے۔ اگر آپ کا بچہ کچھ سیڑھیاںچڑھنے پریا تھوڑا سا دوڑنے پر ہانپنے لگتا ہے اور اگر اس کی کمر کے گرد چربی زیادہ ہے تو یہ آپ کے لیے لمحۂ فکر ہے ۔

آپ اپنے بچے پر تنقید نہ کریں۔ وہ کسی بھی بہتر عمل کے ذریعےاپنا وزن کم کرنے کی خواہش نہیں رکھتا ہوگا۔ کیونکہ زیادہ وزن کی وجہ سے اسے بہتر محسوس ہوتا ہے۔ بچے کے کھانے میں خامی نکالنے سے اچھا ہے کہ خاندان کے طورطریقوںاور اس طرز زندگی کو تبدیل کرنے کے لیےحوصلہ افزائی کی جائے،مثلاً باہرکے کھانے کم کیے جائیں ، پروسیسڈ غذامیں کمی کرکے اور کھانے میں غذائی اجزا کس طرح شامل ہوں ، یہ سمجھاكر اپنے بچے کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش کریں۔

کھانے میں فضول چیزوںکو روکنے یا کم کرنےکے لیے آپ کے بچے کو باقاعدگی سے صحت بخش غذا دینا ہوگی اور ٹريٹس کو کم کرنا بہتر ہوگا۔لذیذ کھانا عام طور پر نہ دیتے ہوئے آپ کے بچے کو صحت بخش کھانا کھانے کی عادت ہونی چاہئے. بیچ بیچ میں لگنے والی بھوک کے لیے گھر پر ہی صحت بخش نمکین یا اسی طرح ابلی ہوئی سبزیاں وغیرہ رکھیں تاکہ ٹی وی دیکھتے ہوئے یا گیم کھیلتے وقت غیرصحت بخش اشیا کھانے کے سے اس کی صحت پر برا اثر نہ پڑے۔

کافی ورزش موٹاپے سے بچنے کا ایک اور طریقہ ہےورزش سے نہ صرف کمر کی چربی چھٹتي ہے بلکہ کشیدگی بھی کم ہوتی ہے ،جو موٹاپے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ اچھا کھانا کے ساتھ ہی ورزش بھی بہت ضروری ہے جس سے بچہ موٹاپا سے بچ کےایک صحت مند جسم حاصل کر سکتا ہے۔

اگر آپ اس مضمون میں دی گئی معلومات کو پسند کرتے ہیں تو برائے مہربانی فیس بک پر
https://facebook.com/FamiLifeUrdu کو لائک اور شیئر کریں کیونکہ اس اوروں کو بھی مطلع کرنے میں مدد ملے گی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *