بچوں کے جھگڑے میں کس طرح دیں دخل


Photo: Shutterstock

Photo: Shutterstock

بچوں کے جھگڑے میں کس طرح دیں دخل

بچوں کے جھگڑے والدین کا سر درد ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ کے بچے آپس میں الجھتے ہیں تو آپ کیا کر سکتے ہیں؟ گھر میں امن برقرار رکھنے اور اپنی ذہانت کا ثبوت دینے کے لیے بچوں کی کہا سنی یا جھگڑے میں خوش اخلاقی اور مناسب طریقے سے دخل دینا اہم ہوتا ہے۔

بچوں کا جھگڑا دیکھ کر آپ کا پہلا رد عمل یہ ہو سکتا ہے کہ آپ کو ئی سخت فیصلہ سنا دیں کہ کون صحیح ہے اور کون غلط یہ جانے بغیر، لیکن ہو سکتا ہے کہ یہ بہتر طریقہ نہ ہو۔ جب آپ بچوں کےتنازع میں دخل دیتے ہیں تو بچے آپ کے فیصلے کو اپنے ڈھنگ سے سمجھنے اور آپ کے فیصلے کی جانبداری یا غیر جانب داری کو جانچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسے میں وہ کشمکش میں مبتلاکرنے والے سوالات کرتے ہیں جیسے ’’ آپ کسے زیادہ محبت کرتے ہیں؟ ‘‘ یا ‘’’ آپ کو کون زیادہ عزیز ہے؟ ‘‘ ان سوالات کا جواب بہت عام سالگتا ہے کہ آپ نے جس طرکی حمایت میں فیصلہ دیا ہے، اسی کی طرف آپ کا جھکاؤ ہے۔

اس طرح کی صورت حال کو ٹالنے کے لیے، اپنے بچوں کے تنازع میں صرف ان کی مدد کرنے کے لیے دخل دیں اور انہیں خود کسی نتیجے پر پہنچنے دیں، اپنا کوئی فیصلہ نہ دیں۔اس طریقے سے انہیں یہ سبق ملتا ہے کہ وہ اپنے تنازعات کس طرح سلجھاسکتے ہیں، گھر کے اندر بھی اور باہر بھی۔

گھر میں بچوں کے تنازع کی بنیادی وجہ میں اکثر یہ دیکھا جاتا ہے کہ سرپرست کسے زیادہ چاہتے ہیں یا کس پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔ آپ کےپیار اور توجہ کے سلسلے میں ایک بچہ اکثر خود کو دوسرے کے مقابلے میں نظرانداز محسوس کر سکتا ہے۔ اس طرح کے حالات اور جذباتی مواقع کو ٹالنے کے لیے آپ کو بچے کے ساتھ کافی اچھا وقت گزارناہے اور تمام بچوں سےرو برو بات کریں اور ان کو اپنی محبت کا احساس دلائیں۔ جب بچوں کو مکمل توجہ حاصل ہوتی ،ہے تو ان اس طرح کے تنازع ہونے کے خدشات کم ہو جاتے ہیں۔

بچے کے ساتھ وقت صرف کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ آپ اس کے ساتھ اس کی دلچسپی کے کھیل یا کام میں وقت دیں۔ اس سے آپ دونوں ذاتی طور پر ایک دوسرے سے وابستہ ہوتے ہیں۔ گلے لگنے جیسے جسمانی اور بچے کا حوصلہ بڑھانے یا تعریف کرنے جیسے انداز اور طریقوں سے آپ پیار جتا سکتے ہیں۔ اس سے بچے کا اعتماد بڑھتا ہے اور وہ آپ کے پیار کے لیے خود کو محفوظ محسوس کرتا ہے تو دوسرے بچوں سے آپ کی توجہ کے معاملے پر جھگڑا نہیں کرتا۔

آخر میںایک بات اور کبھی کبھی آپ کے بچے میں کوئی نااہلی نظر آئے تو مایوس نہ ہوں، تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ جو بچے آپس میں بحث کرتے ہیں، وہ ایک دوسرے سے زیادہ تعلق بھی محسوس کرتے ہیں اور بڑے ہوکر ان کے درمیان گہرا رشتہ بنتا ہے۔تو اپنے بچوں میں رشتوں کی اس حرارت کو محسوس کریں اور اور اسے برقرار رکھنے میں تعاون کریں۔یاد رکھیں کہ تھوڑی کہا سنی، مذاق یا کبھی کبھی کے تنازع ان کی زندگی کا حصہ ہیں۔

اگر آپ اس مضمون میں دی گئی معلومات کو پسند کرتے ہیں تو برائے مہربانی فیس بک پر
کو لائک اور شیئر کریں کیونکہ اس اوروں کو بھی مطلع کرنے میں مدد ملے گی۔

اگر آپ اس مضمون میں دی گئی معلومات کو پسند کرتے ہیں تو برائے مہربانی فیس بک پر
https://facebook.com/FamiLifeUrdu کو لائک اور شیئر کریں کیونکہ اس اوروں کو بھی مطلع کرنے میں مدد ملے گی

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *