اگر سچ میں ‘کام جان لیوا ہو رہا ہے، تو کھڑے ہوں!


अगर सच में 'काम जानलेवा हो रहा है' तो खड़े हों!

Photo: ImagesBazaar

اگر سچ میں ‘کام جان لیوا ہو رہا ہے، تو کھڑے ہوں!
اگر آپ پورا دن ڈیسک جاب کرتے ہیں، ٹرین، بس یا گاڑی میں بیٹھے رہتے ہیں یا سونے سے پہلے ٹی وی کے سامنے کچھ گھنٹے گزارتے ہیں، یعنی آپ دن میں 12 گھنٹے بیٹھے رہتے ہیں تو طبی ماہرین کے مطابق، یہ آپ کی عمر کم کر سکتا ہے۔ آپ کی صحت کو بہتر کرنے کے لئے آپ کو کچھ اقدامات کرنے چاہئے۔

زیادہ بیٹھے رہنا طبی مسائل کو دعوت دینا ہے۔نیشنل پوسٹ <میں شائع مضمون میں کہا گیا ہے کہ تازہ جائزوں میں پایا گیا ہے کہ جو لوگ زیادہ وقت تک بیٹھے رہ کر کام کرتے ہیں ان میں ٹائپ 2 ذیابیطس اور كارڈيووسكیوکر بیماریوں کا خطرہ دوگنا بڑھ جاتا ہے، کینسر کا خطرہ 13 فیصد اور موت کا خطرہ 17 فیصد بڑھ جاتا ہے۔ جو لوگ بیٹھے بیٹھے کام کم کرتے ہیں، ان کے تعلق سے یہ اعداد و شمار دیئے گئے ہیں۔جان لیوا بیماریوں کے علاوہ، بہت بیٹھے رہنے سے آپ کے عضلات اور جوڑوں کو نقصان ہوتا ہے جس سےذہنی تناؤ بھی بڑھ جاتا ہے۔ اصل میں بیٹھے رہنے کے خطرات کا تمباکو نوشی سے بھی تعلق ہے۔

<ahref=”http://news.nationalpost.com/health/office-workers-sitting-788746″ target=ــ”blank”

بدترین بات؟ اگر آپ دفتر پہنچ کر پورادن کرسی پر بیٹھے رہتے ہیں تو روزانہ با قاعدہ ورزش کرنے سے بھی آپ کو مطلوبہ فائدہ نہیں ہوگا۔ اب آپ کو کیا کرنا چاہیے؟ ماہرین کی رائے ہے کہ جو لوگ ڈیسک جاب کرتے ہیں انہیں کھڑے ہوکر کام کرنا چاہئے اور جہاں تک ممکن ہو چلنا چاہئے۔مثالی صورت حال یہ ہے کہ اگر آپ 8 گھنٹے کی شفٹ میں کام کرتے ہیں تو اس دوران آپ کو کم از کم دو گھنٹے اپنے پیروں پر کھڑے ہونا چاہئے. دباؤ میں کام کرنے کے ماحول میں ہو سکتا ہے کہ آپ کے لیے یہ بہت مشکل ہو۔

زیادہ بیٹھنے کے رجحان میں کمی کی سمت میں سرگرم بین الاقوامی گروپ،’’ ایکٹیو ورکنگ ‘‘کے ڈائریکٹر گیون بریڈلے کا مشورہ ہے کہ کام کے دوران جتنا ممکن ہو کھڑے رہیں اور اس کا اول مقصد ہےفعالیت بڑھانا۔ دفتر کے کام کے دوران متحرک رہنے کے عملی طریقوں کے بارے میں انہوں نے نیشنل پوسٹ کو بتایا کہ ــ’’آپ فون کال کھڑے ہو کرلیں۔ آس پاس چلتے رہیں۔ میٹنگ کھڑے یا چلتے ہوئے کریں، ای میل کی جگہ اپنے کلیگ کے پاس چل کر جائیں، لفٹ کے بجائے سیڑھیاں استعمال کریں،کھانے کے وقفے کے دوران ممکن ہو تو کھڑے رہیں،وغیرہ وغیرہ۔۔۔ـ‘‘

30 منٹ بیٹھے رہنے پر میٹابولزم کی رفتار 90 فیصد کم ہو جاتی ہے۔ جسم کے عضلات کم فعال یا غیر فعال ہو جاتے ہیں اور دو گھنٹے بعد، اچھا كلوسٹرل 20 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ صرف 5 منٹ کے لیے اٹھنے سے یہ عمل دوبارہ شروع ہو جاتا ہے۔ اگرچہ حماقت سا محسوس ہوتا ہو، لیکن یہ سب بہت آسان ہے۔

اگر آپ کام کے دوران باقاعدگی سے وقفہ لینا بھول جاتے ہیں، تو پریشان نہ ہوں، اس کے لیے کئی طرح کے مفت اور برائے فروخت ایپس ہیں، جو آپ کے کمپیوٹر پر سیٹ کر سکتے ہیں ،جوآپ کو باقاعدہ وقفہ کے لیےیاد دلا سکتے ہیں۔ ان ایپس پر آپ اپنی ضرورت کے حساب سے وقت مقرر کر سکتے ہیں اور یہ ایپ آپ کو اسکرین رمانڈر(یاد دہانی) دیں گے، ان میں سے کچھ تو آپ کی سکرین کو بلینک کر دیتے ہیں تاکہ آپ کو میسج ہوم کے لیے سكرين تبدیل کرنا پڑے۔

مجموعی طور پر مقوی غذا اور ورزش کے معمول کے ساتھ ہی یہ بھی ضروری ہے کہ کرسی سے نہ چپکیں رہیں۔ پورا دن بیٹھے رہنے کی بجائےکھڑے ہونا آپ کی طویل زندگی کے لیے بہتر نسخہ ہے۔

اگر آپ اس مضمون میں دی گئی معلومات کو پسند کرتے ہیں تو برائے مہربانی فیس بک پر
کو لائک اور شیئر کریں کیونکہ اس اوروں کو بھی مطلع کرنے میں مدد ملے گی۔

اگر آپ اس مضمون میں دی گئی معلومات کو پسند کرتے ہیں تو برائے مہربانی فیس بک پر
https://facebook.com/FamiLifeUrdu کو لائک اور شیئر کریں کیونکہ اس اوروں کو بھی مطلع کرنے میں مدد ملے گی

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *