دوران حمل سینہ جلنے کی شکایت میں راحت کے لیے ۹؍ اقدامات


गर्भ के दौरान हार्टबर्न में आराम के लिए 9 उपाय

Photo: ImagesBazaar

حاملہ مخواتین کے لیےحمل کا وقت مشکلات سے بھرا ہو سکتا ہے، خاص طور پر جب پہلی بار ہو، کیونکہ پریشان کرنے والی ہر علامت سے یہی فکر ہوتی ہے کہ نوزائیدہ بچے کو تو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ایسی ہی ایک علامت ہے سینے میں جلن کا احساس ہونا۔ اسے ایسڈ رفلكس بھی کہتے ہیں، جو خواتین میں اکثر دیکھا جاتا ہے۔

دراصل یہ غیر آرام دہ احساسات کا پہلا تجربہ ہوتا ہے، جس سے فکر اور خوف پیدا ہوتا ہے۔حمل کے دوران سینہ جلنے کی شکایت ہوتی ہے جو تکلیف دہ تو ہے لیکن اکثر مضر نہیں ہوتی۔

خواتین کے جسم میں ہونے والے هارمونل اور جسمانی تبدیلیوں کی وجہ سے سینے میں جلن ہوتی ہے۔ پیٹ کے عضلات کو ڈھیلا کرنے میں مددگار ہارمون کی وجہ سے ایسوفگس، ایک نلی کو معدے کو گلے سے جوڑتی ہے اس میں میں پیدا شدہ تیزاب کو ذخیرہ کرنے والے والو میں بھی آرام ہوتا ہے۔ اسی وقت، جب بچہ پیٹ میں اچھلتا ہے تو ایسڈ بھی اچھلتا ہے، یہ ایسڈ ایسوفگس کو پریشان کرتا ہے اور اس کا نتیجہ گلے کے نچلے حصے سے سینے تک جلن کا احساس ہوتا ہے۔ ایسڈ کے اچھلنے کی وجہ سےترش اور تلخ ذائقہ منہ میں محسوس ہوتا ہے۔

حاملہ خوتین کو حمل کے آخری نصف دورمیں اکثر سینہ جلنے اور بد ہضمی کی شکایت ہوتی ہے، جبکہ کچھ کو پورےدور میں بھی یہ تکلیف ہو سکتی ہے۔ اگر آپ حاملہ ہیں اور سینے جلنےکی شکایت ہے تو اس سے نجات ممکن ہے۔ کچھ معمولی تبدیلیوں اور علاج سے متعلق یہاں کچھ تجاویز دی جا رہی ہیں، جو معاون ہیں:

مرغن غذا سے بچیں:
عام طور پرچٹپٹی مصالحہ داراور تلی ہوئی غذا کھانے پیٹ میںایسڈ کی سطح بڑھ جاتی ہے، کچھ خواتین کو ایسی غذا پسند نہیں ہوتی ،لیکن کسی کو یہ بہت پسند ہوتا ہے۔ caffeinated مشروبات، شراب، ترش پھل اور رس بھی ایسڈ بڑھاتے ہیں.

پانی خوب پئیں
پانی سے عمل انہضام میں مدد ہوتی ہے اور حمل کی تکلیف کم ہوتی ہے، تھوڑا تھوڑا پانی کئی بار پئیں۔ کھانے سے پہلے اور بعد میں ضرور پانی پئیں، کھانے کے دوران نہیں تاکہ آپ ضرورت سے زیادہ نہ کھائیں۔
دن میں تین بار کھائیں
چھوٹے چھوٹے حصوں میں کھان کھائیںاور دن میں تین بار کھانے سے جسم کو عمل انہضام کا وقت ملتا ہے اور ایسڈ ريفلكس میں کمی آتی ہے۔
کھانے کا وقت اس حساب سے طے کریں کہ سونے کے وقت سے تین گھنٹے پہلے تک پانی کے علاوہ کچھ کھائیں پئیںنہیں۔
کھانے کے فورا بعد نہ لیٹیں،بیٹھیں، کھڑے رہیں یا آرام سے ٹهلیںیا چھوٹے موٹے کام کریں۔ آگے جھکنے والے کام نہ کریں تاکہ پیٹ پر دباؤ نہ پڑے۔
آرام دہ اور پرسکون، ڈھیلے کپڑے پہنیںتاکہ پیٹ کے حصے پر کوئی دباؤ نہ پڑے۔
اگر رات میں سینہ جلنےکی شکایت رہتی ہے تو ارسو پرپ اپ کے ساتھ سونے سے آرام مل سکتا ہے. عام طور پر بغیر پرسكرپشن کے بھی اینٹاسڈ لیے جا سکتے ہیں ، وہ جن میں کیلشیم یا میگنیشیم ہوتا ہے۔
اگر کسی طرح سے آرام نہیں ملتا تو ڈاکٹر سے مشورہ کر کے علاج کروائیں۔
انتباہ: اگر آپ اس سلسلے میں کسی قسم کی دوائیں یا طبی مشورے لے رہے ہیں تو پہلے اپنے ڈاکٹر سے اس تعلق سے بات کر لیں۔

اگر آپ اس مضمون میں دی گئی معلومات کو پسند کرتے ہیں تو برائے مہربانی فیس بک پر ہمارے صفحہ کو لائک اور شیئر کریں، کیونکہ اس سے اوروں کو بھی مطلع کرنے میں مدد ملے گی۔

تردید: اس ویب سائٹ پر شائع میڈیکل معلومات اور تجاویز صرف اطلاعاً دی گئی ہیں اور یہ کسی طرح سے بھی لائسنس رکھنے والے ڈاکٹروں یا طبی معالج کے ساتھ پراختلاف کرنے کا حکم یا مشورہ نہیں ہے، اس سلسلے میں قاری خود مختار ہے، اگرچہ NewsPie.in تمام اطلاعات معتبر ذرائع حاصل کر کے تصدیق کرتا ہے، لیکن یہاں پر دی گئی معلومات کی بنیاد پر قاری کی طرف سے کی گئی کسی قسم کی کارروائی یا اقدام کے لیے اخبار مصنف اور ناشر کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتے. NewsPie.in یہ سفارش کرتا ہے کہ صحت سے متعلق معاملات کے لیےہمیشہ مستند طبی معالج(لائسنس رکھنے والے ڈاکٹر) سے مشورہ کریں۔

اگر آپ اس مضمون میں دی گئی معلومات کو پسند کرتے ہیں تو برائے مہربانی فیس بک پر
https://facebook.com/FamiLifeUrdu کو لائک اور شیئر کریں کیونکہ اس اوروں کو بھی مطلع کرنے میں مدد ملے گی

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *