پپي کے کھانے سے متعلق 8 نسخے
کتوں کی غذائیت کی ضروریات عمر کے ساتھ مختلف ہوتی ہیں۔ صحیح ترقی کے نظریہ سے آپ کو اپنے پپي کی غذائیت کے لئے خصوصی خوراک کی ضرورت کا خیال رکھنا ہوگا۔ آپ اگر اپنے پپي کو صحیح خوراک دے رہے ہیں، تو ٹھیک ہےپھر بھی اس تعلق سے کچھ نسخے بتائے جا رہے ہیں، جو درج ذیل ہیں ۔
پپي کے کھانے کا وقت
زندگی کے پہلے سال میں، آپ پپي کو پپي فوڈ ہی دیں تاکہ اسے مکمل غذائی اجزاءاور متوازن غذا ملے۔ بڑی نسل کے کتوں کو ایک سال سے زیادہ بھی پپي فوڈ کی ضرورت ہو سکتی ہے۔
بچاکھچا کھانا نہیں دیں
کتوں اور انسانوں کی خوراک سے متعلق ضروریات مختلف ہیں۔ کم محنت، کم قیمت اور کھانے کی بربادی روکنے جیسے وجوہات سے آپ اپنے کتے کو اگر آپ کےکھانے میں سے بچاکھچا کھانا دیتے ہیں تو یہ آپ کے کتے کے لئے صحت مند نہیں ہے۔خاص طور سےکتے کے لئے، ایسا کھانا غذائی اعتبار سے متوازن نہیں ہو سکتا ۔
نئے پپي کو کھانا
اگر آپ ابھی ابھی نئے پپي کو گھر لائے ہیں تو معلوم کریں کہ وہ کیسا کھانا اور کس وقت لے رہا تھا اور اسی کے مطابق کچھ دن اسے کھانا دیں تاکہ وہ نئے ماحول سے جلد مطابقت پیدا کرسکے۔ پھر اپنے ڈاکٹر کے مشورہ پر آپ اس مناسب کھانا دے سکتے ہیں۔ یہ تبدیلی آہستہ آہستہ کریں تاکہ آپ کے پپي کو پیٹ خراب ہونے کے مسئلے سے دوچار نہ ہونا پڑے۔ مثال کے طور پر، پہلے 10 دن اپنے پرانے کھانے کا 25 فیصد حصہ بدلیں پھر 50 فیصد اور اسی طرح 75 فیصد اور پھر مکمل۔ اگر آپ کے پپي کو پیٹ کا کوئی مسئلہ جیسے قے، اسہال یا قبض ہو تو کھانے میں تبدیلی کی مقدار اور رفتار کو سست کر دیں۔
مانگنے کی عادت نہ ڈالیں
آپ ڈنر کررہے ہوں اس وقت آپ کا پپي بے چین ہو سکتا ہے۔جب پپي بہت چھوٹا ہوتا ہے تو اس کی یہ حرکت بہت خوبصورت لگتی ہے لیکن اس کواپنے کھانے میں سے کچھ دینا غلط عادت ہے جو بعد میں مشکل سے چھوٹےگي۔اس کے ساتھ ہی، جو کھانا آپ کھاتےہیں، وہ آپ کےپپي کے لیےہو سکتا ہے فائدہ مند نہ ہو اور اسےاسہال یا دیگر کوئی عمل انہضام سے متعلق مسئلہ ہو جائے۔
خشک کھانے خریدیے
آپ خشک کھانا یا تھوڑا سا نم کھانا، جو سیل پیک ملتا ہے، خرید سکتے ہیں یا کین میں ملنے والا نم کھانا بھی۔مگر خشک خوراک کی صلاح دی جاتی ہے کیونکہ یہ کم قیمت کا بھی ہوتا ہے اور استعمال میں آسان بھی۔ کین اور پیکٹ فوڈ بہت سیال ہیں اور غذائیت مہیا کرانے کے لحاظ سے یہ مہنگے بھی ہوتے ہیں۔
قیمت پر نہ جائیں
خراب یا سستے برانڈ سے ہوشیار رہو کیونکہ ایسا کھانا سستے میں دستیاب ہونے والی اشیا سے تیار کیا جاتا ہے۔ بہتر برانڈ بہتر اشیاکا استعمال کرتے ہیں جو آپ کے کتے کے لیے مزید صحت بخش ہوتے ہیں۔ آپ ڈاکٹر سے اپنے کتے کے لیے موزوں کھانے کے بارے میں پوچھیں۔
شیڈول
ہر وقت کھانا نہ دیتے رہیں۔ اپنے کتے کے کھانے کاوقت طے کریں ،جس سے آپ کو اور اسے دونوں کو اپنے کاموں میں سہولت ہو گی۔ 6 ماہ سے کم کے پپي کو دن میں تین بار کھانا دیں۔ چھ ماہ سے بڑے پپي کو دن میں دو بار کھانا دینا مناسب ہے۔کھانے کے بعد آپ پپي کو آرام کرنے دیں اور پھر اس کے ساتھ کھیل کود نہ کریں۔اس حرکت سے اس کا عمل انہضام متاثر ہو سکتا ہے.۔اگرچہ آپ اس کورفع حاجت وغیرہ کے لیے باہر لے جا سکتے ہیں۔
پانی
اپنے کتے کے لئے ہمیشہ صاف اور تازہ پانی رکھیں، جو کتے خشک کھانا کھاتے ہیں ان کے لئے پانی پینا زیادہ ضروری ہوتا ہے۔ بڑی عمر کے کتوں کے مقابلےپپي کو زیادہ پانی چاہئے ہوتا ہے کیونکہ وہ بڑھتی عمر کا ساتھ دے رہے ہوتے ہیں ۔
اگر آپ اس مضمون میں دی گئی معلومات کو پسند کرتے ہیں تو برائے مہربانی فیس بک پر
https://facebook.com/FamiLifeUrdu کو لائک اور شیئر کریں کیونکہ اس اوروں کو بھی مطلع کرنے میں مدد ملے گی۔