پپي کو گھر کے قائدے سکھائیں


پپي کو گھر کے قائدے سکھائیں

Photo: Andrew Warren | Flickr

پپي کو گھر کے قائدے سکھائیں

پپي کو روزمرہ کی باتیں سکھاناایک نظم و ضبط پر عمل کرنے اور مثبت تعاون انداز سےکرنے سکھانا بھی صبرآزما کام ہے۔ یہ اچھا وقت ہے کہ آپ اپنے کتے کو سمجھ سکتے ہیں۔ یاد ركھيے کتا ایک رات میں سمجھدار نہیں ہو جائے گا۔ آپ صبر رکھیں گے،کچھ کتے گھر کے قائد ےاور ماحول کو دو ماہ میں بھی سمجھ سکتے ہیں لیکن عام طور چار سے چھ ماہ کا وقت لگتا ہے۔ کچھ کتوں کو پوری طرح تربیت یافتہ ہونے میں ایک سال بھی لگ سکتا ہے،اس دوران اچھی بات یہ ہے کہ آپ کوڈائپرکے جھنجھٹ میں نہیں پڑنا ہوتا۔

اور بری خبر یہ ہے کہ ڈائپر استعمال آپ کر بھی نہیں سکتے۔ جب کتا 12 ہفتے کا ہوتا ہے تب وہ اپنے پاخانہ پیشاب پر قابو پانے کے قابل ہو جاتا ہے۔ مشورہ دیا جاتا ہے کہ اس وقت یا پپي کو گھر لانے کے وقت سے ہی اس کی تربیت شروع کریں۔ 12 ہفتے سے زیادہ عمر کے کتوں میں کچھ عادات پڑ جاتی ہیں ،جنہیں دور کرنے میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔

اس کے لیے شروعات ہی میں اپنے کتے کے لیے ایک مختلف اور مخصوص جگہ بنادیں۔ پالتو جانوروں اپنے آرام کی جگہ اکثر گندی نہیں کرتے تو انہیں کسی مختلف كریٹ یا مختلف کمرے یا جگہ پر رکھیں اور انہیں باقاعدگی سے باہر لے جائیں تاکہ وہ رفع حاجت کر لے اور گھر کے قائد ےسمجھے۔ جب آپ کاکتا اپنا روٹین سمجھ جائے یعنی کچھ شعور پیدا ہو جائے، تو آپ اس کو گھر کے باہر اوردیگر مقامات پر جانے دے سکتے ہیں۔

کتے کی تربیت کے دوران اس کا ایک معمول بنانا ضروری ہے۔ بہتر یہ ہے کہ صبح اٹھتے ہی آپ اسے باہر لے جائیں۔اس کے بعد اسے وقتاً فوقتاً باہر لے جائیں تاکہ وہ پاخانہ پیشاب بھی کرتا رہے۔ اس کے سوکر اٹھنے کے بعد، کھانے کے بعد، سونے سے پہلے اسے باہر لے جائیں تو گھر گندا ہونے کا امکان کم رہے گا۔ کبھی کبھی وہ آپ کو اس کے لیے اشارہ بھی کر سکتا ہے جیسے رو کر، بے چین ہو کر، گول گول گھوم یا بھونک کر، ان اشاروں کو سمجھیں۔

کتے عادت بنانے والے مخلوق ہیں جو سونگھ کرپہچان بناتے ہیں۔ اس لیےرفع حاجت کے لیے انہیں ایک مخصوص جگہ پر لے جائیں تاکہ وہ اس جگہ اور وہاں کیے جانے والے مسلسل اس عمل کے درمیان ہم آہنگی بنا سکے۔ جب وہ مسلسل صحیح وقت اور ایک ہی جگہ پر رفع حاجت کرنے کرے یا کرنے لگے ، تو اس کو انعام کی شکل میں کوئی چیوسٹک، کوئی کھیلنے کی چیز یا تعریف کے الفاظ سے نوازیں۔ اس رویے سےآپ کتے کو جلدی تربیت یافتہ کرنے میں معاون ومددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

صبر رکھیں،ایک سال سے کم عمر کے کتے کبھی کبھی اگر گھرمیں گندی کرتے ہیں تو ناراض نہ ہوں اور انہیں سزا نہ دیں، وہ اکثر یہ سمجھ نہیں پاتے کہ آپ کے غصے کی وجہ کیا ہے.۔گندگی کو اچھے سے صاف کریں تاکہ آپ کتا اس بد بوکو سونگھ نہ سکے۔اگر آپ کا کتا نہیں سیکھ رہا ہے تو آپ ڈاکٹر سے مشورہ کر سکتے ہیں ، ہو سکتا ہے کہ وہ کسی بیماری یا دقت کا شکار ہو۔

اگر آپ اس مضمون میں دی گئی معلومات کو پسند کرتے ہیں تو برائے مہربانی فیس بک پر
https://facebook.com/FamiLifeUrdu کو لائک اور شیئر کریں کیونکہ اس اوروں کو بھی مطلع کرنے میں مدد ملے گی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *