گوگل کریں ’’ بچوں کے تعلق سے معلومات آن لائن ‘‘‘


گوگل کریں ’’ بچوں کے تعلق سے معلومات آن لائن '‘‘

Photo: Dragonimages | Dreamstime.com

گوگل کریں ’’ بچوں کے تعلق سے معلومات آن لائن ‘‘‘

اگر آپ چھپا ہوا کوئی کاغذ نہیں پڑھ رہے ہیں ،تو آپ ان میں سے ایک ہیں جن کے پاس انگلیوں کے اشاروں پر ہی حیرت زدہ کر دینے والی اطلاعات کی دنیا ہے۔ انٹرنیٹ کی وجہ سے خبریں، اطلاعات، ویڈیو، جائزے، مشورے اور تفریح ​​سب کچھ صرف ایک انگلی کی جنبش سے ممکن ہو سکا ہے۔ کئی بار بالغ افراد بھی مشکوک ہو جاتے ہیں کہ آن لائن ملنے والی تمام اطلاعات قابل اعتماد نہیں ہیں بھی یا نہیں ۔ اس کا ہمارے بچوں کے لیے کیا مطلب ہو سکتا ہے؟ وہ کس طرح جانیں گے کہ کیا صحیح ہے، کیا جانبدار ہے اور کیا بالکل غلط اطلاعات ہیں؟

ماہر نفسیات اور مصنف لنڈا پرلمینن گورڈن نے نيوزیوكے کو بتایا کہ ’’بالغوں تک کو یہ سمجھنے میں پریشانی ہوتی ہے کہ آن لائن کون سی معلومات درست ہے اور کون سی نہیں۔ انٹرنیٹ سے بچوں کے تعلق سے بہت سی اطلاعات جانچی ، پرکھی ہوئی نہیں ہوتی ہیں ۔ سرپرست ہونے کے ناطے ہماری ذمہ داي ہے کہ ہم اس بات کا یقین کر لیں کہ بچوں کے تعلق سے ہم جو کچھ جان رہے ہیں ، وہ صحیح جان رہے ہیں یا نہیں۔‘‘

اسکول جانے والے بہت سے بچے کلاس پروجیکٹ کی تیاری کرنے کے لیے اطلاعات اور تصاویر کے ذریعے انٹرنیٹ پر تلاش کرنا سیکھ رہے ہیں، ایسے میں جب ڈیٹا کی ایک بڑی دنیا انٹرنیٹ پر ہے تو آپ یہ نہیں مان سکتے کہ بچے وہاں صرف سائنس اور جغرافیہ ہی کےروبرو ہو رہے ہیں۔ مذہب، جنسی معلومات، سیاست اور صحت جیسے موضوعات کے تعلق سے اکثر بچے بھی متحیر ہو جاتے ہیں ۔ تاہم یہاں ہم نرنوگرافی یا تشدد جیسے انتہائی خطرناک موضوعات کی بات نہیں کر رہے ہیں، لیکن انٹرنیٹ پر پہلے بتائے گئے موضوعات کے بارے میں بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور اس بارے میں کانٹینٹ کنٹرول اور انٹرنیٹ فلٹر کی مدد سے کچھ حدود قایم کی جا سکتی ہیں ۔

کنٹینٹ فلٹر بری یا غلط اطلاعات یا خیالات کو بلاک نہیں کرتے۔بالغوں کی طرح ہی بچوں سے بھی آن لائن ملنے والی اطلاعات کو لے کر کچھ سوالات کرنا چاہئے۔ اگرچہ ان کے جواب کے لیے آپ کو بھی مدد کرنا ہوگی۔

کچھ آسان سے سوال یہ ہیں:

ویب سائٹ کے پیچھے کیا یا کون ہے؟
اس کی معلومات کے پیچھے ان کا کیا مقصد ہے؟
فلاں معلومات کے پیچھے کیا ثبوت یا مستند ہونے کا جواز کیا ہے؟
معلومات کتنی تازہ ہے؟
کچھ اور باتوں کا بھی آپ کو خیال رکھنا چاہئے:

اگر آپ کا بچہ کمپیوٹر پر انٹرنیٹ تک رسائی کرتا ہے تو گھر کے درمیان میں اس کی جگہ بنائیں ،تاکہ آپ نظر رکھ سکیں۔اگر موبائل پر کرے تو بچے کو آپ اپنے ساتھ ہی کمرے میں بیٹھنے کے لیے کہیں ۔
اگر آپ کچھ سائٹس کو قابل اعتماد سمجھتے ہیں تو بچوں کے ساتھ اشتراک کریں اور انہیں بتائیں کہ وہ قابل اعتماد کیوں ہیں۔
بچے جب نوجوانی میں قدم رکھتے ہیں تو وہ آپ سےپرائیویسی چاہتے ہیں، لیکن اس سے یہی بہتر ہے کہ کمپیوٹر پر کام کرتے وقت آپ کے بچے کے ساتھ رہیں۔

اگر آپ اس مضمون میں دی گئی معلومات کو پسند کرتے ہیں تو برائے مہربانی فیس بک پر
https://facebook.com/FamiLifeUrdu کو لائک اور شیئر کریں کیونکہ اس اوروں کو بھی مطلع کرنے میں مدد ملے گی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *