بس، بڑے ہو چکے بچے ہی ہیں مرد


Photo: Shutterstock

Photo: Shutterstock

بس، بڑے ہو چکے بچے ہی ہیں مرد
مرد نوٹ کریں! یہ تو بہت سی تحقیقات اور رپورٹوں میں بتایا جا چکا ہے کہ کشیدگی یا ازدواجی مسائل کی وجہ سے بلڈ پریشر بڑھتا ہے،لیکن اب ایک تحقیق میں پایا گیا ہے کہ اگر آپ کی بیوی کو کشیدگی ہو تو آپ کے بلڈ پریشر پر منفی اثر پڑتا ہے کیونکہ مرد بڑے ہو چکے بچے ہی ہوتے ہیں۔
مشی گن يونورسٹی کے كيرا ایس برڈٹ کی قیادت میں ہوئی تحقیق میں درمیانی عمر اور بالغ خواتین اور مردوں کا مشاہدہ کیا گیا ،جو شادی شدہ تھے یا ساتھ میں رہتے تھے۔ اس کا تجزیہ کیا گیا کہ کیا ایک ساتھی کو کشیدگی ہونے پر دوسرے کے بلڈ پریشر پر یا کشیدگی بڑھنے سے متعلق کوئی اثر پڑتا ہے۔ پہلی صورت میں ایک شخص کی کشیدگی کے تعلق سے کیے گئے تجربے کے نتائج مختلف تھے، تو یہ تحقیق مختلف تھی۔ کیونکہ اس میں محققین نے دونوں کی کشیدگی کی اور اس سے ایک دوسرے پر ہونے والے اثر کا مطالعہ کیا۔
نتائج یہ ملے کہ بیوی کی کشیدگی کا اثرشوہر پر زیادہ پڑتا ہے۔برڈٹ نے کہا کہ ’’ جیسا کہ سمجھا جاتا ہے کہ ازدواجی زندگی میں بیویاں زیادہ متاثر ہوتی ہیں، لیکن اس کے برعکس یہ پایا گیا کہ بیویوں کے کشیدگی کے تعلق سےشوہر زیادہ حساس نکلے۔ہم نے دیکھا چونکہ شوہر بیویوں کے تعاون پر زیادہ منحصر رہتے ہیں اس لیےبیویوں سے تعلقات کشیدہ ہونے پر انہیں وہ سہارا نہیں مل پاتا ۔‘‘

ان شوہروں پر یہ اثرات اور زیادہ دیکھےگئے ،جن کی ازدواجی زندگی میں کشیدگی تھی اور شوہر بیوی دونوں ہی تعلقات کے مسائل جھیل رہے تھے۔ برڈٹ کہتے ہیں کہ ’’ان نتائج کو دیکھ کر ہم پرجوش تھے کیونکہ ایک مشکل تعلقات میں دونوں جانب کی کشیدگی کے اثرات کی بنیاد پر ہم تجزیہ کر رہے تھے۔ ایک کی نفسیات کوصرف اس ہی کےتجربات سے نہیں بلکہ اس کے ساتھی کے تجربات سے بھی جوڑ کر دیکھا جا رہا تھا ‘۔‘‘
واپس جائیں اور اور پھر سے وہی لائن پڑھیں کہ شوہر اپنی بیوی پر زیادہ منحصر ہوتا ہے۔ جب شوہر کشیدہ ہوتے ہیں تو بیویوں پر زیادہ اسرنهي ہوتا لیکن بیوی کا سہارا نہ ملنے پر شوہر ٹوٹ سکتے ہیں۔مرد بھي كس قدر بچے ہوتے ہیں!

اگر آپ اس مضمون میں دی گئی معلومات کو پسند کرتے ہیں تو برائے مہربانی فیس بک پر
https://facebook.com/FamiLifeUrdu کو لائک اور شیئر کریں کیونکہ اس اوروں کو بھی مطلع کرنے میں مدد ملے گی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *