والدین کا اچھا وقت صرف کرنا اہم ہے


والدین کا اچھا وقت صرف کرنا اہم ہے

والدین کا اچھا وقت صرف کرنا اہم ہے

کام کرنے والے والدین اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزار پاتے اور اس معاملے پر یہی وجہ ہے کہ وہ مسلسل مجرم ضمیری کا شکار رہتے ہیں۔لیکن اب ایسے والدین راحت کا سانس لے سکتے ہیں ،کیونکہ ایک نئ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ والدین اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت صرف کریںیہ ہمیشہ اہمیت نہیں رکھتا بلکہ آپ کس قسم کا وقت ان کے ساتھ گزارتے ہیں یہ اہم ہے، نہ یہ کہ کتنا زیادہ۔
واشنگٹن پوسٹ میں شائع ایک مضمون میں اس کی تحقیق سامنے آئی ہے۔ محققین نے اس بات پر توجہ دلائی ہے کہ سرپرست 3 سے 11 سال کے جن بچوں کے ساتھ اچھا وقت نہیں گزارتے لیکن کافی وقت ان کے ساتھ رہتے ہیں، ان بچوں کے تعلیمی، عملی اور جذباتی طور پر ترقی پر ان کے والدین کا بہت کم اثر ہوتا ہے۔
والدین ، خاص طور پر مائیں، اکثر ایسا سوچتی ہیں کہ کام کرنے اور مسلسل اپنے بچوں کے ارد گرد نہ رہنے سے وہ بچوں کو نظر انداز کر رہی ہیں۔ سمجھا جا سکتا ہے کہ یہ خیال پرانے زمانے کی عورتوں سے منتقل ہوا ہے جو گھر پر ہی رہا کرتی تھیں اور اپنے بچوں کی ہر ضرورت کے لیے ان کے پاس وقت ہوتا تھا۔
اصل میں، امریکی تحقیق اس بات کا اظہار کرتی ہے کہ 1965 میں امریکی کی مائیں اپنے بچوں کے ساتھ ہفتے میں 10 گھنٹے خرچ کرتی تھیں لیکن اب وہ ہفتے میں 14 گھنٹے گزار رہی ہیں۔ اسی طرح پھر باپ اپنے بچوں کے لیے ہفتے میں ڈھائی گھنٹے کا وقت نکالتے تھے لیکن اب انہوں نے بچوں کی مزید ذمہ داریاں لیتے ہوئے ہفتے میں 7 گھنٹے تک وقت صرف کرنا شروع کر دیا ہے۔ ایسے میں، والدین میں بچوں کے ساتھ کم وقت صرف کرنے کے تعلق سے کوئی فکریا تشویش نہیں دیکھی جا رہی۔
اس سلسلے میں، تحقیق میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ فکر اور تشویش کی وجہ سے نکالا گیا وقت کچھ حالات میں بچوں پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ چونکہ بچے خود ہی کشیدگی اور تشویش کو بھانپ سکتے ہیں تو آپ کے کام سے متعلق کشیدگی، ادھوری نیند اور خود کو مجرم سمجھنے کے جذبات بچوں پر غلط اثر ڈال سکتے ہیں۔پھر وہی حقیقت ہے کہ مائیں زیادہ پریشان حال رہتی ہیں اور تشویش میں مبتلا ہوتی ہیں ، یہی وجہ ہے کہ وہ جو چاہتی ہیں اس کا منفی اثر پڑ سکتا ہے۔اس تحقیق کی شریک مصنف اور بولنگ گرین اسٹیٹ يونورسٹی کی سماجی علوم کے ماہر کی نومگچي لکھتی ہیں کہ ‘’’ ہم نے پایا ہے کہ ماں کا پریشان حال رہنا ان کے بچوں کی کارکردگی اور نتائج پر منفی اثر ڈال رہا ہے، رویے اور جذباتی سطح کے ساتھ ہی ریاضی کے اسکور پر بھی یہ نتیجہد کھائی دے رہا ہے۔‘‘
دوسری طرف، والدین کا زیادہ وقت بچوں کا تب چاہئے ہوتا ہےجب وہ سن بلوغ کو پہنچتے ہیںجو، جنہیں ٹین ایجرکہتے ہیں ،اپنی ماں کے ساتھ زیادہ وقت گزارتے ہیں ان میں غلط رویے رجحان کم دیکھاجاتا ہے کھانے کے وقت جیسے موقعوں پر والدین اور خاندان کے ساتھ وقت صرف کرنےسے نوجوانوں کے شراب، نشے اور دیگر مجرمانہ طرز عمل میں ملوث ہونے کے خدشات کم ہو جاتے ہیں۔
مثبت نتائج حاصل کرنے کے لیے آپ کو اوسط وقت درکار ہے، وہ ہفتے میں 6 گھنٹے، جو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
یہ یاد رکھیں، کہ آرام دہ اور پرسکون اچھاوقت اچھی پرورش کا فارمولا ہے، صرف ہمیشہ موجود رہنا نہیں۔ پہلے بھی کئی تحقیقات میں كواچھا وقت گزارنے کے فوائد بتائے جا چکے ہیں جیسے بچوں کو پڑھانا، ان کے ساتھ مستی بھری سرگرمیاں کرنا، ساتھ میں ورزش کرنا یا کھانا کھانا وغیرہ۔ اپنے بچوں کے ساتھ پرسکون اور ترقی میں معاون احساس سے منسلک رہیں تو بچے پر مثبت اثر ہی پڑے گا۔
اگر آپ اس مضمون میں دی گئی معلومات کو پسند کرتے ہیں تو برائے مہربانی فیس بک پر
https://facebook.com/FamiLifeUrdu کو لائک اور شیئر کریں کیونکہ اس اوروں کو بھی مطلع کرنے میں مدد ملے گی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *