برسات کے موسم میں لباس کے بارے میں والدین کے لیے رہنمائی
بھارت میں برسات کا موسم موج مستی کا وقت ہوتا ہے، کیونکہ بارش جلےہوئے کھیت کھلیانوں کے لیے زندگی فراہم کرتا ہے۔ لیکن چھوٹے بچوں کے والدین کے لیے تشویش کا موضوع ہے، کیونکہ موسم کی تبدیلی سے تیز بخار ہونا، ناک بهنا اور ساتھ ہی دیگر متعدی امراض پھیلتے ہیں ، جو کہ عام بات ہے۔ ایسے وقت میں بچو ںکو محفوظ رکھنے کے لیے برسات کے موسم میں پہننے والے کپڑے تیار ضروری ہوتا ہے۔
برسات
بھارت میں عام طور پر برسات کا موسم جون نصف سے لے کر ستمبر نصف تک رہتا ہے۔ ملک کے کچھ حصوں میں جولائی اور اگست میں بارش بہت تیز ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ بھارت کے کچھ حصوں میں اپریل اور اكتوبر میں ہلکی پھلكي بارش ہوتی ہے جو کہ بہت زیادہ تو نہیں ہوتی لیکن بچوں کی صحت پرضروراثر کرتی ہے۔
برسات کے موسم میں بچوں کو صحت مند رکھنے کے لیے انہیں کیا پہننا چاہیے؟ برسات کے دنوں میں سر، سینے اور پیروں کو ڈھک کر رکھیں۔ جو کپڑے پانی جذب نہیں کرتے ہیں اور بچوں کو خشک رکھتے ہیں وہی کپڑے اس موسم کے لیے بہتر انتخاب ہیں۔
اوپری کپڑے
اس بات کا یقین کرنے کے لیے کہ زیادہ سے زیادہ برساتی موسم میں بچہ مکمل طور پر خشک رہے اور آرام دہ اور پرسکون محسوس کرے ہمیں ریگزین ، پلاسٹک، اور سخت پلاسٹک سے بنا شفاف کپڑے پہنانے چاہئے۔
برسات میں بھیگنے سے بچنے کے لئے شفون اور نائلون پہننا چاہیے، کیونکہ اس قسم کے کپڑے گیلے ہونے پر بھی جلد خشک جاتے ہیں۔
چونکہ برسات کے موسم میں كيچڑ اور پانی دونوں لازمی ہوتے هیں، تو ہلکے کپڑے کی طرح کاٹن، گابرڈين اور ریشم مخلوط کپڑے پہننا ٹھیک نہیں ہوتا کیونکہ آپ ان لگے ضدی داغوں سے آسانی سے چھٹکارا حاصل نہیںکر سکتے ہیں۔
درج ذیل سے بچنا
جینس، ڈینم اور دوسرے بھاری کپڑے کیونکہ ان میں پانی جذب ہو جاتا ہے اور انہیں خشک کرنے میں بہت دیر لگتی ہے کیونکہ دھوپ نہ نکلنے کی وجہ سے کپڑے خشک نہیں ہوپاتے۔
بنائی کیے ہوئے اور اونی کپڑے، کیونکہ پانی میں بھیگنے کی وجہ سے یہ سكڑ جاتے ہیں، اور تیز دھوپ نہ نکلنے کی وجہ سے ایسے کپڑے جلد خشک نہیں ہوپاتے۔
سر پر اوڑھنے والے کپڑے
* برسات میں سر کو ٹوپی، چھاتے اور ٹوپی والے کوٹ سے ڈھک کر رکھنا چاہئے۔
* چھوٹے بچوں کے لیے بازار میں چھاتے کی شکل میں بہت سے رنگوں میں ہیٹ اور ٹوپیاں ملتی ہیں ، جن کا استعمال آسان اور آرام دہ ہوتا ہے اور دونوں ہی ہینڈ فری ہونے کے ساتھ ساتھ بارش سے بچاؤ بھی کرتی ہیں۔
جسم کے لیے
بارش سے بچاؤ کے لیے رین كوٹ جیسے وزن میں ہلکے کپڑوں کا استعمال کیا جانا چاہئے۔
جسم سے لگے چھوٹے بچوں کے لیے کچھ رین کوٹ بیلٹ کے ساتھ ملتے ہیں جو مکمل طور پر محفوظ ہیں خاص طورپر جب تیز ہوا چلتی ہے۔
آج کل کپڑوں کے اوپر پہنے جانے والے جیكٹ اور کندھوں کو ڈھک کر رکھنے والے کپڑے بھی ملتے ہیں جو بچوں کے لیے محفوظ هونے کے ساتھ ساتھ فیشن کے عین مطابق بھی ہوتے ہیں۔
پاؤں کے لیے
پانی سے بچنے کے لئے ٹخنوں سے اوپر پہنے جانے والے یا برساتی جوتوں کا استعمال کیا جانا چاہئے ،جس کے اندر پاؤں تب بھی مکمل طور خشک رہتے ہیں، جب ان کے پاؤں غلطی سے کیچڑ یا گندے پانی میں پھنس جائیں۔
ربڑکے سليپر خریدیے کیونکہ اگر برسات کی وجہ سے وہ گندگی میں جائیں یا ان پر كيچڑ لگ جائے تو ان کو صاف کرنا آسان ہوتا ہے۔
برسات میں سینڈل، بکل والے جوتے تمام بچوں کے لیے مناسب ہیں۔ان تمام قسم کے جوتوں میں کئی طرح کے رنگ اور کارٹون كریكٹر بھی ملتے ہیں جنہیں دیکھ کے بچے خوش ہو جاتے ہیں۔
موسم گرما میں بچوں کو کس قسم کے آرام دہ اور پرسکون کپڑے پہنائے جائیں، یہ جاننے کے لیے براہ مہربانی ہماری تجویز پڑھیں۔
اگرآپ ہماری سفارش سے متفق نہیں ہیں یا آپ اور کوئی تجویز دینا چاہتے ہیں؟ کیا آپ نیچے دیے گئے تبصرہ ہمارے ساتھ شیئرکرنا چاہتے ہیں؟
اگر آپ اس مضمون میں دی گئی معلومات کو پسند کرتے ہیں تو برائے مہربانی فیس بک پر
https://facebook.com/FamiLifeUrdu کو لائک اور شیئر کریں کیونکہ اس اوروں کو بھی مطلع کرنے میں مدد ملے گی۔