بڑےبزرگوں، خاص طور پر 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے ہفتے میں 5 گھنٹے ہلکی ورزش کرنا انتہائی فائدہ مند ہو سکتا ہے، ایسا ایک تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے۔ اصل میں، یہ عام یا سخت ورزش کے براربر ہی موثر ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ زیادہ عمر کے افراد کے لیے ایک اچھی خبر بھی ہے۔
تحقیق میں پایا گیاکہ جو بزرگ افراد ہلکی ورزش نہیں کرتے، ان کے مقابلے میں ایک ہفتے میں 300 منٹ ہلکی پھلکی ورزش کرنے والے 18 فیصد زیادہ صحت مند رہتے ہیں۔ ایسے بزرگوںمیں باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) کم دیکھا گیا، کمر مختصر اور انسولین کی شرح بہتر دیکھی گئی اور ساتھ ہی انہیں سنگین بیماری ہونے کا خطرہ بھی کم پایا گیا۔
<href=”http://oregonstate.edu/ua/ncs/archives/2015/jun/light-intensity-exercise-could-prove-beneficial-older-adults-new-research-shows”
مقالے کے شریک مصنف اور ریگن اسٹیٹ يونورسٹی میں پروفیسر بریڈ کارڈنل نے کہا ’’ ہفتے میں پانچ گھنٹے ہلکی جسمانی ورزش صحت کے لیے قابل ذکر طور پر فائدہ مند ہے۔‘‘
امریکن جرنل آف ہیلتھ پروموشن میں اس کی تفصیل شائع ہوئی ہے، کارڈنل نے کہا کہ اس مقالے میں بزرگ افراد کو ہلکی پھلکی ورزش سے صحت پرہونے والےفوائد تو بیان ہے، لیکن یہ فائدہ کس طرح ہوتے ہیں، اس بارے میں ابھی اور تحقیق کی ضرورت ہے۔
یوکے قومی صحت کی دیکھ بھال کی طر ف سفارش < کی جاتی ہے کہ عام صحت کی حیثیت والے 64 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ہفتے میں 150 منٹ عام ایروبک اور 75 منٹ سخت ایروبک کرنا چاہئے۔
href=”http://www.nhs.uk/Livewell/fitness/Pages/physical-activity-guidelines-for-older-adults.aspx”
اس میں بہت سے لوگوں کودقت بھی ہو سکتی ہے، لیکن، ہلکی ورزش، جیسے ٹہلنے جانا یا گھر کے کچھ کام کرنا، زیادہ آسان بھی ہے اور فائدہ مند بھی.
کارڈنل کا کہنا ہے کہ تحقیق میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ کچھ کرنا کچھ نہ کرنے سے بہت زیادہ بہتر ہے۔ وہ کہتے ہیں ’’ ایک عام شخص کے لیے، یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ موجودہ ہدایات کے مطابق عام ورزش سخت ورزش کے مقابلے میں بہتر ہے۔
اگر آپ اس مضمون میں دی گئی معلومات کو پسند کرتے ہیں تو برائے مہربانی فیس بک پر
کو لائک اور شیئر کریں کیونکہ اس اوروں کو بھی مطلع کرنے میں مدد ملے گی۔
اگر آپ اس مضمون میں دی گئی معلومات کو پسند کرتے ہیں تو برائے مہربانی فیس بک پر
https://facebook.com/FamiLifeUrdu کو لائک اور شیئر کریں کیونکہ اس اوروں کو بھی مطلع کرنے میں مدد ملے گی