پپي( کتے کے پلے) کو گھر لانے کی صحیح عمر


پپي( کتے کے پلے) کو گھر لانے کی صحیح عمر
آپ نے طے کر لیا ہے کہ آپ ایک پپي کو گھر لانا چاہتے ہیں،تو اس کی عمر کیا ہونا چاہئے؟ اس تعلق سے مختلف ماہرین کی رائے جداجدا ہے لیکن بہت سے یہ سمجھتے ہیں کہ اس کی عمر 8 ہفتے ہونا چاہئے۔ تجربہ کار مالکان کے لیےیہ 6 ہفتے بھی ہو سکتی ہے. پھر بھی، ابتدائی ہفتوں میں، یہ ضروری ہے کہ وہ پپي اپنی ماں اور خاندان کے ساتھ رہا ہو تاکہ مکمل طور پرکھانا پینا اور معاشرتی طریقے سیکھ چکا ہو ۔

پپي کے لیےتلاش کے دوران، اچھا طریقہ یہ ہے کہ جانوروں کی افزائش کرنے والےکے پاس جائیں اور وہاں چار سے پانچ ہفتے کے پپي دیکھیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ پپي کی ماں کا رویہ مستقبل میں پپي کے رویے کا واضح اشارہ ہوتا ہے۔ اس وجہ سے اس کے رویے کا ٹھیک سے اندازہ کریں، اس کے اندر خوف، گھبراہٹ، غصہ یا نيوروٹك علامات جیسے اپنے پاؤں یا دم چبانے کی عادت، اور جلد متعلق کوئی مرض یا نقصان اور دھڑکن وغیرہ بھی جانچ لیں ۔لنک دیکھیں۔

ایک کتے کے رویے کو ڈھالنے میں ماحول کا بھی اہم رول ہوتا ہے، جن پپي کو مناسب طریقے سے سماجی ماحول میں رکھا گیا ہو وہ نئے گھر جیسے نئے حالات سے زیادہ بہتر تعلق پیدا کر پاتے ہیں،جو نئے ماحول میںزندہ دل یا تناؤ میں نظر آتے ہیں، ان کے لئے ضروری ہے کہ لوگوں کے ساتھ شامل کرنے کے لئے انہیں باقاعدگی سے ہینڈل کیا جائے۔ ایک بار آپ کا پپي لوگوں کے ساتھ ہم آہنگی بنائے رکھنا سیکھ جائے گا تو آگے اسےنئے حالات کے ساتھ بے تکلف ہوجانے میں آسانی ہوگی۔
12 ہفتے سے زیادہ بڑے پپي، تربیت کے لحاظ سے کبھی کبھی مسئلہ کھڑا کر سکتے ہیں اس لیےگھر لانے سے پہلے کافی معلومات حاصل کرنا چاہیے۔ مثال کے طور پر، جن کتوں کو سازگار ماحول میں لوگوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رکھا گیا ہے وہ ان کتوں کی بہ نسبت آپ کے لئے بہتر ہیں جنہیں لوگوں سے دور کسی بند جگہ پر تنہارکھا گیا ہو۔

اپنے کتے کو گھر لانے سے پہلے، اس کی ضرورت کی ہر چیز تیار رکھیں اگر بریڈر یا آپ کے ویٹ نے دستیاب نہیں کرائی ہو. اس میں ایک بستر، کھلونے اور ٹریٹ شامل ہیں. اگر آپ اسے کسی پنجرے میں رکھنا چاہتے ہیں تو اس کیانتظام بھی کریں۔ دوسری طرف، اگر آپ تھوڑے بڑے کتے کو گھر لا رہے ہیں جسے باہر گھمایا جا سکتا ہے تو اس کے لیےایک کالر، زنجیر اور ڈاگ ٹیگ بھی لیں جس پر آپ کا نام، پتہ اور ٹیلیفون نمبر لکھا ہو. پپي کے کھانے کا انتظام بھی کر لیں. آپ بریڈر یا ویٹ سے پوچھ لیں کہ اس پپي کو کھانے کی کیا دیا جا سکتا ہے یا کیا ادویات، ویکسین وغیرہ دینا ہے۔
اگر آپ پہلی بار کتا لے رہے ہیں تو، سب سے ضروری تیاری یہ ہے کہ اپنے آپ کو کتوں کے بارے میں تمام معلومات حاصل کرلیں۔اس میں اس کے کھانے، تربیت اور اس کے گھرکو صاف رکھنے سے متعلق معلومات شامل ہیں۔لنک:،

اگر آپ اس مضمون میں دی گئی معلومات کو پسند کرتے ہیں تو برائے مہربانی فیس بک پر
کو لائک اور شیئر کریں کیونکہ اس اوروں کو بھی مطلع کرنے میں مدد ملے گی۔

اگر آپ اس مضمون میں دی گئی معلومات کو پسند کرتے ہیں تو برائے مہربانی فیس بک پر
https://facebook.com/FamiLifeUrdu کو لائک اور شیئر کریں کیونکہ اس اوروں کو بھی مطلع کرنے میں مدد ملے گی۔بڑے بچے چھوٹے بھائی بہنوںکی پرورش میں کرتے

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *