بچے سبزیاں کھانا چاہتے ہیں؟ انہیں اگانےدیں


Photo: Shutterstock

Photo: Shutterstock

بچے سبزیاں کھانا چاہتے ہیں؟ انہیں اگانےدیں!

جو والدین چاہتے ہیں کہ ان کے بچے سبزیاں کھائیں تو وہ ایک نیا انداز اختیار کر سکتے ہیں۔ نیویارک کے ایک اسکول میں مشترکہ ایک مطالعہ میں اشارہ ملا ہے کہ اگر بچے خود سبزیاں اگائیں تو ان کی طرف سے سبزیوں کے استعمال کے امکانات کو بڑھاتا ہے۔ گھر پر سبزیاں اگانے خاندانوں کے لیے ساتھ میں وقت خرچ صرف کرنے اور بچوں کو ذمہ داری سکھانے کا ایک پرلطف طریقہ ہو سکتا ہے۔

تمثیلی مطالعہ میں جائزہ لیا گیا کہ بچے کھانے کے لیے کون سی سبزیاں منتخب کرتے ہیںاور کون سی چھوڑتے ہیں ،جب انہیں سکول میں اگائی گئی ترکاریاں اور سبز سبزیاں سلاد کے طورپراسکول کے لنچ میں دی گئیں، پتہ چلا ہے کہ طالب علموں نے وہ سبزیاں چني جو انہوں نے خود اگائی تھیں،اس صورت میں مشاہدے میں شامل طالب علموں نے اوسطاً، سلاد کھانے میں چار گنا زیادہ دلچسپی دکھائی۔ اصل میں پتہ چلا کہ پہلے 2 فیصد طالب علم ترکاریاں منتخب کر رہے تھے جبکہ اس صورت میں 10 فیصد۔یہ ضرور ہوا کہ بہت سے بچوں نے ترکاریاں کا انتخاب کیا لیکن تھوڑا سا ہی سہی فرق تو پڑا۔

حالانکہ زیادہ طالب علموں نے اپنی پلیٹ میں سلاد کا انتخاب کیا، لیکن برباد ہونے والے کھانے کی مقدار بھی بڑھ گئی، اوسطاً طالب علموں نے اپنی پلیٹ میں لیے کھانے کا دو تہائی کھانا ضائع کیا، تو مجموعی طور پر اگر ترکاریاں پلیٹ میں چار گنا گئی تو کل طالب علموں کے کھانے میں سلاد کی مقدار تقریبا دگنی ہو گئی یعنی 5 سرونگ کے مقابلے میں 12 سرونگ روزانہ۔

چونکہ یہ تجرباتی مشاہدہ تھا، اس میں ہائی اسکول کے 370 طالب علموں کا تین مختلف دنوں میں جائزہ لیاگیا، تو استعمال کے نمونے اور مطالعہ کی مدت بہت کم تھی۔بڑے پیمانے پر اس مشاہدے میں ملنے والے نتائج اہم ہو سکتے ہیں اور اگر تھوڑے چھوٹے بچوں پر اس کا استعمال کیا جائےو زیادہ موثر ثابت ہو سکتا ہے۔ پرائمری اسکول کے بچے ایک پودا اگانےاور اس پرپھولوں اور پھلوں کے پیدا ہونے کے تعلق سےزیادہ حوصلہ افزا ہو سکتے ہیں بہ نسبت ہائی اسکول کے بچوں کے۔

اسکولوں کو اس کے استعمال میں شامل ہونے کے پہلے پوری طرح تیار ہونا چاہئے. والدین بھی اس کا استعمال گھر پر کر سکتے ہیں. بالکنی میں ایک چھوٹے سے گملے میں پیدا کی گئی سبزی کے تعلق سے بچے دلچسپی رکھ سکتے ہیں کہ وہ یہی کھانے والے ہیں۔

اوهو اسٹیٹ يونورسٹی کے ڈريو ہینکس مقالہ کے شریک مصنف ہیں، نے حوصلہ افزا نتائج دیکھے وہ کہتے ہیں ’’ اس تحقیق میں حوصلہ افزا نتائج نظر آئے،سبزیوں کے استعمال کو فروغ دینے کے لیےسب سے پہلے بچوں کو سبزیاں کھانے کی طرف موڑنا ہے۔ ‘‘

کورنیل فوڈ اینڈ برانڈ لیب کے ڈائریکٹر اور ’’سلم بائی ڈیزائن ‘‘کے مصنف برائن وینسك اس کے اہم مصنف تھے۔ یہ تحقیقی رپورٹ اكٹا پیڈياٹركا میں شائع ہوئی۔

اگر آپ اس مضمون میں دی گئی معلومات کو پسند کرتے ہیں تو برائے مہربانی فیس بک پر
کو لائک اور شیئر کریں کیونکہ اس اوروں کو بھی مطلع کرنے میں مدد ملے گی۔

اگر آپ اس مضمون میں دی گئی معلومات کو پسند کرتے ہیں تو برائے مہربانی فیس بک پر
https://facebook.com/FamiLifeUrdu کو لائک اور شیئر کریں کیونکہ اس اوروں کو بھی مطلع کرنے میں مدد ملے گی۔</p

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *