ایک ساتھ ویڈیو گیمز کھیلنے سے دوستی ہوتی ہے!


Photo: Karen Ilagan | Dreamstime.com

Photo: Karen Ilagan | Dreamstime.com

ایک ساتھ ویڈیو گیمز کھیلنے سے دوستی ہوتی ہے!

صرف آنکھ مچولی یا ٹیگز جیسے کھیل ہی بچوں میں دوستی کا شعور پیدا نہیں ہوتا، بلکہ محققین کا خیال ہے کہ دوسرے بچے کے ساتھ میں ویڈیو گیمز کھیلنے سے بھی بچے میں ساتھیوں کے تعلق سے قربت کے احساس میں اضافہ ہوتا ہے۔ 8 سال کے بچوں سے وابستہ اس مشاہدے کے مطابق جب یہ بچے ساتھ میں ویڈیو گیمز کھیلنےمیں مساوات اور قربت محسوس کرتے ہیں جبکہ وہ بچے جو یہ کھیل ایک ساتھ نہیں کھیلتے، وہ ایسا تجربہ نہیں کر پاتے۔ اکیلے کھیلنے والے بچوں کے گروپ میں تعلقات بنانے میں ویسی خصوصیات نہیں پائی گئیں۔

واشنگٹن يونورسٹی کے پوسٹ ڈكٹورل فیلو اور تحقیق کے اہم مصنف ٹیل چین ریبنووچ نے 8 سال کے 74 بچوں کا یکساں جنس میں جوڑے بنا کر تجربہ کیا۔ تجربے میںبچوں کو ایک اسکرین کے سامنے ایک دوسرے کے ساتھ بٹھایا گیا اور ان کے طرف والی ا سكرين پر گیند دکھائی دینے پر ہر بچے کو بٹن دبانا تھا۔

کچھ جوڑوں کے لیے گیند اسی طرح کے پیٹرن پر گر رہی تھی اس لیے ان بچوں کو ایک ساتھ بٹن دبانے تھے۔ دوسرے گروپ میںگیند مختلف اوقات پر گر رہی تھی اس لیےان بچوں کو بٹن دبانے میں ایک دوسرے سے مطابقت کی ضرورت نہیں تھی۔ مطابقت والے گروپ کے بچوں میں مساوات اور قربت دیکھی گئی۔

مضمون کے مطابق، جب لوگ ایک دوسرے کے ساتھ ایک وقت میں جڑتے ہیں تو تعلق بنتا ہے۔ یہی اجتماعی سرگرمیوں جیسے موسیقی کلام، رقص یا روونگ وغیرہ کے لیے بھی ضروری ہے۔یہی رفتار بالغوں میں بھی ٹیم ورک کا احساس بھی مضبوط کرتا ہے جس سے کام کی صلاحیت اور رفتاربھی بڑھتی ہے۔

ریبنووچ کہتے ہیں ‘’’ مطابقت ایک گم کی طرح ہے جو لوگوں کو قریب لاتا ہے،وہ بھی جادوئی طور پر ‘۔‘‘

پلس ون نامی اخبار میں شائع، ان نتائج میں پایا گیا کہ وقت کی بنیاد پر تال میل والی سرگرمیوں جیسے موسیقی کلام، رقص اور کھیل وغیرہ کی وجہ سے بچے ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں اور ان میں باہمی تعاون بھی پیدا ہوتا ہے۔

اگر آپ اس مضمون میں دی گئی معلومات کو پسند کرتے ہیں تو برائے مہربانی فیس بک پر < ہمارے صفحہ > کو لائک اور شیئر کریں کیونکہ اس اوروں کو بھی مطلع کرنے میں مدد ملے گی۔

اگر آپ اس مضمون میں دی گئی معلومات کو پسند کرتے ہیں تو برائے مہربانی فیس بک پر
https://facebook.com/FamiLifeUrdu کو لائک اور شیئر کریں کیونکہ اس اوروں کو بھی مطلع کرنے میں مدد ملے گی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *