کتے کا انتخاب کرتے وقت 9 قابل عمل تجاویز کو ذہن میں رکھیں


کتے کا انتخاب کرتے وقت 9 قابل عمل تجاویز کو ذہن میں رکھیں

کتے کا انتخاب کرتے وقت 9 قابل عمل تجاویز کو ذہن میں رکھیں

جب آپ نے ایک نئے کتے کو گھر لانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کی نسل وغیرہ کا بھی انتخاب کر لیا ہے ،تو آپ کو صرف اس کی دستیابی کے لیے تلاش شروع کرنا ہے۔ نئے کتے کی تلاش ایک ذمہ دار بریڈر یا دیگر دکانداروں کی تلاش سےشروع ہوتی ہے۔ پھر آپ کو پپي کی جانچ کروانا ہوتی ہے اورپھر اپنے لیےایک مخصوص انتخاب ہوتا ہے۔ پپي منتخب کرتے وقت ان 9 تجاویز کو ذہن میں رکھیں۔

پیٹس سٹور ( پالتو جانوروں کی دوکان )سے گریز کریں :
پوری دنیا میں ایک ذمہ دار برڈير کو تلاش کرنا مشکل کام ہے ،کیونکہ بہت دھوکہ باز بریڈر اور بچولیے ہیں جو فروخت کیےجانے والے جانوروں کی ٹھیک سے دیکھ بھال نہیں کرتے ہیں اور زیادہ منافع کے لالچ میں غلط طریقے سے زیادہ پپي پیدا کرواتے ہیں۔ ایسے کئی پپي پیٹس اسٹور میں ہی رہ جاتے ہیں۔ہو سکتا ہے ایسے اسٹور میں رکھے کچھ پپي کو دیکھ کر خوشی سے دل میں لالچ آ جائے یا انہیں دیکھ کر محبت امڈ پڑے ،لیکن بعد میں بہت سے مسائل ہو سکتے ہیں۔

سرپرست سے ملیں:
ہمیشہ یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ جہاں سے بھی پپي حاصل کریں، وہاں اس پپي کے والدین سے، خاص طور سے اس کی ماں سے ضرور ملیں، اس تجویز پر عمل کرتے ہوئے آپ جان سکتے ہیں کہ اس پپي کو اس کی ماں یا بھائی بہنوں سے بہت جلد جدا نہیں کیا گیا ہے کیونکہ ایسا ہونے پر پپي کا لوگوں اور دوسرے کتوں کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہوتا ہے۔بریڈر یا بیچنے والے کی اس بات سے متفق نہ ہوں کہ پپي کے سرپرست یا ماںدستیاب نہیں ہیں ،اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ پپي کو شاید طویل عرصے سے اس کے والدین سے دور رکھا گیا ہے۔

جذباتی نہ ہوں:
اکثر آپ کے لیے مشکل ہوتا ہے کہ آپ ڈرے سہمے ہوئے پپي کو چھوڑ کر چلے جائیں، آپ اسے گھر لانا چاہتے ہیں،لیکن یاد رکھیں کہ آپ کو اپنے پپي کے ساتھ طویل عرصہ رہنا ہے تو اس کے انتخاب کے وقت اس کے بیک گراؤنڈ کو ٹھیک طریقے سے سمجھ لیںاور کسی پپي کوبہت کم عمر میں گھر لانے سے جب وہ اپنے بھائی بہنوںکے ساتھ تھوڑا سا پروان نہ چڑھا ہواور تعلقات قائم نہیں کیے ہوں،تو ہو سکتا ہے اس میں صحت اور رویے سے متعلق مسائل نظر آئیں۔

رہنے کی شرائط چیک کریں:
جوپپي اچھے ماحول میں پالے جاتے ہیں ان کا رویہ بہتر ہوتا ہے،اس کے لیے آپ بریڈر کی طرف سے دیا گیا ماحول چیک کریں. بہترین یہی ہے کہ پپي کو گھریلو دیکھ بھال اچھی ملی ہو ۔

نایاب نسل چیک کریں:
اگر آپ کسی نایاب نسل کے لیےبڑی رقم خرچ کر رہے ہیں تو ہمیشہ پپي کی ماں سے ملیں اور اس بات کا یقین کر لیں کہ سارے کاغذات درست ہیں۔کسی ماہر سے کاغذات کی جانچ کرواکر معلوم کریں کہ تمام قانونی نکات ہیں یا نہیں ۔

اعتبار کو بھی جانچ لیں :
ہمیشہ معتبر بريڈر ہی سے پپي خریدیں۔دیگر پپي مالکان سے ان کے تجربات جانیں اور ان کی سفارشات پر عمل کریں۔

بے قرار پپي پر نظر رکھیں: کچھ پپي ایسے ہوتے ہیں تو توجہ چاہتے ہیں کے لئے انتہائی غیر معمولی رویہ اختیار کرتے ہیں اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ کس کے ساتھ ایسا کر رہے ہیں۔یہ ان کی پرپرسنالٹی کا ایک پہلو ہے اور اگر آپ بہت تجربہ کار نہیں ہیں تو ایسے کتے کو ٹرین کر پانا آپ کے لیے مشکل ہوگا۔

اور ڈرا سہما ہوا پپي:
بہت زیادہ سہما یا ڈرا ہوا کتا لینا بھی ٹھیک نہیں ہے ، ہو سکتا ہے اس کی پرورش میں کسی قسم کی خامی رہ گئی ہو۔ ایسے پپي میں جسمانی یا عملی مسائل ہو سکتے ہیں۔ بہتر ہے کہ آپ ایسے پپي منتخب نہ کریں جو وقت سے پہلے ہی آپ کا ساتھ چھوڑ دیں۔

ایک ساتھ دو نہیں:
اگر آپ دو کتے لینا چاہتے ہیں تو ایک ساتھ نہ لیں۔ آپ سوچتے ہیں کہ دو بھائی پپي ایک ساتھ لینا اچھا خیال ہے لیکن اکثر اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ایک دوسرے پر انحصار بڑھ جاتا ہے اور پپي کو لازم ہے کہ وہ دوسرے کتوں کے ساتھ رویے سے متعلق مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔

اگر آپ اس مضمون میں دی گئی معلومات کو پسند کرتے ہیں تو برائے مہربانی فیس بک پر
https://facebook.com/FamiLifeUrdu کو لائک اور شیئر کریں کیونکہ اس اوروں کو بھی مطلع کرنے میں مدد ملے گی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *